عظمیٰ ویب ڈیسک
سرنکوٹ// ضلع پونچھ کے سرنکوٹ کے ڈنڈک علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ ملی ٹینٹ معاون کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج کی رومیو فورس اور پونچھ پولیس کی خصوصی آپریشن ٹیم (ایس او جی) نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ ملی ٹینٹ ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے دوران ملزم سے 4 دستی بم برآمد ہوئے۔
پونچھ پولیس کے مطابق ملزم کی تفتیش جاری ہے تاکہ اُس کے مزید روابط کا سراغ لگایا جا سکے۔
اُنہوں نے بتایا کہ امید ہے کہ اِس گرفتاری سے پونچھ قصبہ اور سرنکوٹ میں حالیہ 2-3 دستی بم حملوں کے معاملات کے حل ہوں گے۔
پولیس اِس گرفتاری کو اہم پیشرفت قرار دے رہی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔