عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر ضلع میں جمعہ کو صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے باہر ایک 30 سالہ شخص کی پراسرار حالت میں لاش برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ الوچی باغ سرینگر کا رہائشی عبدالقیوم ماگرے ولد غلام نبی ماگرے صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے باہر زمین پر بے ہوش پڑا ہوا پایا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناءپولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقع کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاش کی طبی و قانونی کاروائیوں کے بعد اسے اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔