عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے صورہ علاقے میں جمعرات کی دیر شام ایک 34 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انچار سرینگر کے رہائشی طارق احمد بھٹ (34) کی لاش گزشتہ دیر شام صورہ علاقے کے قریب ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ طبی و قانونی کارروائیوں کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔