عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن//جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامسو علاقے میں منگل کی صبح گہری کھائی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس اور بچاﺅ ٹیمیں علاقے میں پہنچی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خونی نالہ، رامسو کے قریب گہری کھائی سے نامعلوم لاش مشکوک حالات میں برآمد ہوئی۔
انہوں نے کہا، “رامسو پولیس اور کیو آر ٹی رامسو نے نالے سے لاش نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا”۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔