عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اتوار کی صبح چاقو زنی کا ایک واقعہ پیش آیا، جس دوران ایک 37 سالہ شخص کو وحشیانہ طریقے قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے ہفت یاربل علاقے صفا کدل میں نامعلوم شخص نے 37 سالہ فیاض احمد گنائی ولد ولی محمد گنائی پر کسی تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے شدید طور پر زخمی کر دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ گنائی حملے میں شدید طور پر زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حملے کے ارد گرد کے حالات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ دریں اثناءپولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔