عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ضلع سرینگر کے نوگام علاقے میں راجوری سے تعلق رکھنے والا ایک شخص درخت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ زاکر بوکڑ ولد محمد یوسف بوکڑ، ساکن کالاکوٹ راجوری جو اس وقت بائی پاس نوگام کے قریب برٹش سکول کے پاس مقیم تھا، درخت سے گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔