عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//سرینگر شہر میں برزُلہ پل کے قریب ایک شخص عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گیا، حکام نے اطلاع دی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص حادثاتی طور پر ”پک اینڈ چوز“ عمارت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
اسے فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت ساحل کول ولد جواہر کول ساکن وگورا، بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔