ارشاد احمد
سرینگر //شہر سرینگر میں واقع جھیل ڈل میں ہفتہ کے روز عمر رسیدہ شہری ڈوب کر لقہ اجل بن گیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ جھیل ڈل میں عمر رسیدہ شہری ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت علی محمد ڈار ساکنہ آبی ناو پورہ خانیار کے بطور ہوئی ہے۔
اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے اگرچہ فوری طور پر بچاو کارروائی شروع کی گئی تھی تاہم دوپہر بعد مذکورہ شخص کی لاش جھیل ڈل سے نکال لی گئی۔
لاش کو نکال کر آخری رسومات کے لیے وارثین کے سپرد کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔