زاہد بشیر
گول// ضلع رام بن کے گول علاقے میں ایک شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئی جب وہاں دم گھٹنے سے ایک شہری کی واقع ہو گئی جبکہ کئی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گول کے داچھن علاقہ میں ایک شادی کے دوران بجلی جنریٹر ایک بند کمرے کے اندر چلا گیا تھا، جس سے نکلنے والی گیس کمرے میں جمع ہو گئی اور وہاں موجود 5 افراد بے ہوش ہو گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُن میں سے ایک کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا جبکہ باقی تمام کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کر دیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع میں محمد طارق ولد محمد عبداللہ حجام ساکنہ بن ڈھیڈہ نامی شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ حاجی اسداللہ ولد حبیب حجام، عبد الغنی ولد اللہ دین، نزیر احمد ولد چاندیا اور محمد اشرف ولد حاکم دین کو نازک حالت نازک ضلع ہسپتال رتام بن منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رہائشی مکان کے دوسرے کمروں میں موجود دیگر لوگوں کو بھی سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا ہے، جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے گول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔