عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے بٹہ مالوعلاقے میں منگل کو ایک 45 سالہ شخص اپنے گھر میں بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو آج بٹہ مالو کے ایس ڈی کالونی میں اپنے گھر پر بجلی کا جھٹکا لگا۔
انہوں نے کہا کہ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔جاں بحق شخص کی شناخت غلام محی الدین ریشی ولد محمد سلطان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا ہےاور مزید تحقیقات جاری کر دی ہے ۔
سرینگر کے بٹہ مالوعلاقے میں بجلی کرنٹ لگنے سے 45سالہ شخص جاں بحق
