عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پلوامہ کے منگہامہ علاقے میں اپنی دکان پر کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ شخص جمعہ کے روز سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ زخمی شخص کو ابتدائی طور پر ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص آج اسپتال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت بلال احمد شرگوگری (35) ولد عبدالصمد ساکن منگہامہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
پلوامہ میں دکاندار بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق