عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع میں پیر کی شام ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام ایک موٹر سائیکل ڈوڈہ کے ببور علاقے میں سڑک حادثہ کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس پر سوار شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت عبدالرشید ولد صادق بھٹ ساکن ٹھاٹھری چیتا، حال وارڈ نمبر 3 ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ متوفی پانچ بچوں کا والد تھا۔
ادھر پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کیلئے ایک کیس درج کر لیا ہے۔