نواز رونیال
رام بن// ضلع رام بن کے چندر کوٹ علاقے میں پیر کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنفر چندر کوٹ ٹنل کے اندر ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو پولیس اور لوگوں کی مدد سے فوری طور پر ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت جاوید احمد خان (عمر 56) ولد نبی خان ساکنہ حول سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔