عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے نوگام سمبل علاقے میں ایک ٹریکٹر کے بند سڑک سے نیچے گرنے کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ناؤگام سمبل میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر بند روڈ سے نیچے گرا۔
ٹریکٹر ڈرائیور کی شناخت محمد یوسف ملا، ولد محمد اسحاق ساکن نوگام سمبل کے طور پر ہوئی ہے، جو شدید زخمی ہوئے تھے۔
انہیں سب ضلع ہسپتال سمبل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اس دوران پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔