جموں// جموں کے بڑی برہمنا علاقے میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام ایک ٹریلر ٹرک بڑی برہمنا کے قریب بے قابو ہو کر ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لیے میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے۔
ہلاک شخص کی شناخت اجے سمبیال ولد نانک سنگھ ساکن کرائل بشناہ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت سمتھ جموال ولد اپندر سنگھ ساکن سچانی کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
جموں سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی
