عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ضلع سرینگر کے نوگام علاقے میں بدھ کے روز ایک مزدور پانی کی ٹینکی گرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نوگام کے علاقے وانہ بال میں 1000 لیٹر کی پانی کی ٹینکی گرنے سے ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ پانی کی ٹینکی کو منتقل کیا جا رہا تھا جس دوران وہ گر گئی اور مزدور اس کے نیچے دب گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔
زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاش کو قانونی کاروائی کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت محمد جمال میر ولد عبدالصمد ساکن ہندواڑہ کے طور پر کی گئی ہے، جو مبینہ طور پر حادثے کے وقت وہاں کام کر رہا تھا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔