فیاض بخاری
بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے چنا پورہ ٹنگمرگ میں ٹرک کے ٹائر کا کنارہ پھٹ جانے سے مکینیکل انجینئرنگ ونگ ڈیپارٹمنٹ کا ایک 40 سالہ ڈرائیور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متوفی کی شناخت منظور احمد ساکن قاضی پورہ ٹنگمرگ کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منظور احمد اپنے ٹرک کے فلیٹ ٹائر کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک رم زور کے ساتھ بند ہو گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسے ہسپتال لے جانے کی کوششوں کے باوجود، وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔