بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے زامبورہ علاقے میں ایندھن کے لیے لکڑیاں جمع کرنے کے دوران ایک شخص درخت کے گرتے ہوئے تنہ کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ حادثہ پیر کی شام دیر گئے پیش آیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متوفی لکڑیاں جمع کر رہا تھا کہ اچانک ایک درخت کا تنہ گرا اور وہ اس کی زد میں آ گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت محمد اشرف بجار ولد منگتا بجار ساکن زامبورہ، بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بارہمولہ میں گرتی لکڑی کی زد میں آ کر شہری جاں بحق
