عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سنیچر کو ایک شخص بس سے پھسلنے کے بعد گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص ایک بس زیر رجسٹریشن نمبر JK01Y-2540 میں سفر کر رہا تھا، جس دوران کپرن اننت ناگ میں گاڑی سے پھسلنے کے بعد گر کر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج کیلئے جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
متوفی کی شناخت سبزار احمد خان (35) ولد مرحوم محمد شعبان خان ساکن کپرن کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔