عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ کوکرناگ علاقے کے پانزگام میں ایک شخص کنواں کھودتے ہوئے اچانک اس میں جا گر ا، جس کے نتیجے میں وہ لقمہ اجل بن گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کوکرناگ کے سوفشالی علاقے کا رہائشی کنواں کھود رہا تھا کہ اچانک پھسل کر کنویں میں جا گرا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
عہدیدارنے بتایا کہ متوفی کی شناخت شوکت احمد وانی ولد عبدالمجید وانی ساکن سوفشالی، کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ انہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتا ل کوکرناگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوکرناگ کا ایک شخص کنویں میں گرنے سے جاں بحق
