سرینگر سڑک حادثہ میں شوہر از جان، بیوی کی حالت نازک

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر// سری نگر کے مضافات میں الخدام احمد نگر علاقے کے قریب ہفتہ کی صبح 90 فٹ روڈ پر ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے بتایا کہ الٰہی باغ کے 58 سالہ فاروق احمد وانی اور اس کی اہلیہ کی شناخت نسیمہ (عمر 55) الخدام احمد نگر کے قریب 90 فٹ روڈ پر ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں زخمیوں کو مقامی لوگوں نے علاج کے لیے سکمز پہنچایا، تاہم فاروق احمد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی بیوی جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہے، کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے-

Share This Article