اشتیاق ملک
ڈوڈہ // ڈوڈہ ضلع کے عسر بلند پور علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی دوپہر کوڑا پانی سے بلند پور کی طرف جارہی ایک بلیرو گاڑی زیر نمبر JK02BE-0041 عسر سے کچھ ہی دوری پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد الخیر نامی مقامی رضا کار تنظیم نے پولیس و دیگر لوگوں کی مدد سے امدادی کاروائی شروع کی اور زخمیوں کو پی ایچ سی عسر منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے 28 سالہ کمل جیت ولد جیا سنگھ ساکنہ رانکہ کو مردہ قرار دیا وہیں 35 سالہ رنجیت سنگھ ولد جنک راج ساکنہ بلند پور کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔
ادھر، پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔