بٹوت-کشتواڑ قومی شاہراہ حادثہ، ایک شخص جاں بحق

اشتیاق ملک

ڈوڈہ// بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر گڈسو کے نزدیک ایک اگنیس کار زیر نمبر JK17-9723 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کی شناخت منیش شرما ولد پربھو دت ساکنہ کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے، جوکہ پیشہ سے سرکاری ٹیچر بتایا جا رہا ہے۔
مقامی و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی ہے اور بچاؤ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔