اشتیاق ملک
ڈوڈہ //بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر ٹھاٹھری جنگلواڑ کے نزدیک موٹر-سائیکل و فوجی گاڑی کے درمیان ہوئی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر ٹھاٹھری جنگلواڑ کے نزدیک ایک موٹر سائیکل زیر نمبر PB06AY-243 مخالف سمت سے آرہی فوجی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد مقامی فوج و پولیس اہلکاروں نے زخمی شخص کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی نو جوان کی شناخت محمد اسلم (34)ولد دین علی گجر ساکنہ درائی گندوہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلہ میں پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔