عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو ایک 25 سالہ نوجوان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کر کے حراست میں لیا گیا اور اسے ریاسی ضلع کی ایک جیل میں بند کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ چسانہ کا رہائشی 25 سالہ مختیار احمد 2017 سے 2023 کے درمیان ریاسی، اودھم پور اور ہماچل پردیش کے مختلف پولیس تھانوں میں درج تقریباً ایک درجن مقدمات میں ملوث ہے، جن میں زیادہ تر مقدمات چوری اور شراب کی سمگلنگ سے متعلق ہیں۔
ترجمان نے کہا، ”مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے علاوہ، وہ مقامی نوجوانوں کو مختلف غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے اکساتا تھا اور اس لیے نوجوان نسل کو بچانے کے لیے اسے سخت قانون کے تحت مقدمہ حراست میں لے لیا گیا“۔
انہوں نے کہا کہ یہ قدم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ریاسی امیت گپتا کی ہدایت پر اٹھایا گیا تھا اور نظر بندی کا حکم ضلع مجسٹریٹ بابیلا رکوال سے اجازت حاصل کیا گیا۔
ترجمان نے کہا،”ضروری منظوری ملنے پر، مطلوب مجرم کو حراست میں لے لیا گیا اور پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت سب جیل ریاسی میں منتقل کر دیا گیا”۔