سری نگر// سری نگر ضلع کے گاری پورہ بمینہ علاقے میں پیر کی دوپہر مکان گرنے سے ایک مزدور کی موت ہو گئی جبکہ دو سرا زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ دو مزدور، جن کی شناخت محمد رمضان گنائی اور غلام حیدر بھٹ کے طور سے ہوئی ہے، دونوں گوری پورہ کے رہنے والے ہیں، ایک مکان گرنے سے شدید زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ منتقل کیا گیا، جہاں محمد رمضان کو مردہ قرار دے دیا گیا، جب کہ غلام حیدر کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
سری نگر میں مکان گرنے سے ایک مزدور کی موت، دوسرا زخمی
