عشرت حسین بٹ
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے کنکوٹ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک ٹریکٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت محمد عمران کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔