عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ// شمالی ضلع کپواڑہ کے رینگ پاتھ قاضی آباد میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شاہی پورہ قاضی آباد کے رہائشی، عرفان احمد راتھر ولد مختار احمد راتھر اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔