راجا ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل کے مضافاتی علاقہ منیگام میں واقع میوہ باغ میں ریچھ نے ایک شہری پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ شخص منیگام کے وطشن علاقہ میں میوہ باغ میں کام کررہا تھا جس دوران ریچھ نے اچانک حملہ کر کے اِسے شدید زخمی کر دیا۔
جسے مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو ابتدائی علاج کے لیے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ مرکز منیگام منتقل کیا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق زخمی شخص کی شناخت ظہور احمد چوپان ولد ثناءاللہ ساکن وطشن منیگام کے بطور ہوئی ہے۔
منیگام گاندربل کے مضافاتی علاقہ میں ریچھ کے حملے میں شہری شدید زخمی
