بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

فیاض بخاری

بارہمولہ// سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس تھانہ کریری کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او کریری کی سربراہی میں گیج کراسنگ کریری پر قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 50 گرام چرس جیسا مادہ برآمد ہوا۔ بعد ازاں، اس کی شناخت اشتیاق احمد وانی عرف جانا ولد غلام محمد ساکنہ واری پورہ بالا کے طور پر ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے پولیس تھانہ کریری منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسی مناسبت سے پولیس سٹیشن کریری میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔