نواز رونیال
رام بن// رام بن میں پولیس نے ایک غیر ریاستی باشندہ کو ایک کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیاتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، نابالغ لڑکے کی والدہ نے پولیس رام بن میں ایک تحریری شکایت درج کروائی کہ کہ ان کے 12 سالہ لڑکے کے ساتھ دن کے ساڑھے 12 بجے بھتی میتراہ میں سرفراز احمد انصاری (40) ولد حسین انصاری ساکنہ اتر پردیش حال بھتی میترہ نے دریا چناب کے کنارے بہلا پھسلا کر لے گیا جہاں اسے جنسی زیاتی کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ رام بن نے اس ضمن میں متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر تخلیقات کا آغاز کیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔