عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں بدھ کی دوپہر ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے اور اسے زخمی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سری نگر پولیس نے بتایا، ” دولت آباد خانیار کے رہائشی عزیر حمید میر ولد عبدالحمید میر نامی ایک بدمعاش کو ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور اسے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس نے متاثرہ لڑکی کو لفٹ دی، پھر چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی اور جب لڑکی نے مزاحمت کی تو اس نے اسے کار سے نیچے پھینک دیا۔
پولیس نے مزید بتایا،”اس سلسلے میں پولیس تھانہ رعنا واری میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ جرم میں استعمال کار کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔