سری نگر//جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں ایک کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘ارشاد احمد لنگو ولد بشیر احمد لنگو ساکن ہمدانیہ کالونی کو ایک کمسن لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا’۔
پولیس نے اس سلسلے میں پوکسو ایکٹ کی دفعہ 5(این) ،6 اور آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت پولیس تھانہ بمنہ میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 97/2023 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دہی ہیں۔
نابالغ کی عصمت دری کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار: پولیس
