عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے عیدگاہ علاقے میں ایک 30 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ شخص نے آج صبح زندگی کا خاتمہ کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس کے اس انتہائی اقدام کا پتہ لگانے کیلئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثانئ، پولیس ذرائع نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔