سوپور میں دریائے جہلم سے لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں ہفتہ کی صبح مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں پانی پر تیرتی ہوئی ایک برآمد کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح سوپور قصبے کے کرالٹینگ علاقے میں کچھ مقامی لوگوں نے ایک مرد کی لاش برآمد کی، جس کے بعد پولیس کو واقع کی اطلاع دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور قانونی اور طبی کارروائیوں کیلئے لاش کو سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور لاش کی شناخت کی جا رہی ہے۔