عظمیٰ ویب ڈیسک
ریو دی جنیرو/نئی دہلی/ملیشیا ءکے وزیر اعظم انور ابراہیم نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور جموں کشمیر جیسے بین الاقوامی مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جانا چاہئے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد، ریودڈی جنیرو میں 17ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر، ملیشیاء کے وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی طویل پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنے ہندوستانی ہم منصب وزیر اعظم مودی کے ساتھ مختصر مگر معنی خیز ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے ’’تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ملیشیا اور ہندوستان کے اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینے کے بے پناہ امکانات کا جائزہ لیا‘‘۔
ملیشیا کے وزیر اعظم نے ملیشیا کے مستقبل رخی شعبوں جیسے ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، قابل تجدید توانائی، اور ایرو اسپیس انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے میں ہندوستانی کمپنیوں کی دلچسپی‘‘کو بھی خوش آئند بتایا۔
انہوں نے ملیشیا میں آئی آئی ٹی کیمپس کے قیام میں بھی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ثقافت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں، جس میں ملیشیا میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کیمپس قائم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
