محمد تسکین
بانہال // جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے ڈھلواس علاقے میں جمعرات کی شام شاہراہ کی پچھلی حفاظتی دیوار کا ایک بڑا حصہ زمین بوس ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں فور لین شاہراہ کی ایک ٹیوب ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے متاثر ہوگئی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام تقریباً 40 میٹر لمبی حفاظتی دیوار کے ساتھ ساونی پنچایت کو جانے والے لنک روڈ کا بڑا حصہ اچانک منہدم ہوگیا ہے جس سے شاہراہ کا ایک حصہ متاثر ہوا یے اور اس علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت سست روی کا شکار ہے ۔
نیشنل اتھارٹی آف انڈیا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شبھم یادو نے فون پر بات کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تقریباً 40 میٹر طویل پچھلی کنکریٹ دیوار کو نکل گئی ہے اور جمعرات کی شام سے شاہراہ کی ایک ٹیوب بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ،ایرسہ کی بند ٹیوب کو کھولنے کیلئے بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور متاثرہ ٹیوب کو جلد از جلد آمد و رفت کے قابل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دھلواس کے مقام پر حفاظتی دیوار کا ایک بڑا حصہ منہدم، ٹریفک نقل و حمل متاثر
