Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

سری نگر میں ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف بڑا آپریشن، 63 مشتبہ افراد کے گھروں کو کھنگالا گیا

KU Admin
Last updated: April 26, 2025 6:52 pm
KU Admin
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر پولیس نے انسداد غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر ملی ٹینٹ معاونین اور کالعدم تنظیموں سے وابستہ سہولیت کاروں کے رہائشی مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔
پولیس بیان کے مطابق، جموں وکشمیر پولیس نے شہر کے طول و عرض میں کارروائیاں کرتے ہوئے 63 افراد کے گھروں کی تلاشی لی، جن میں لشکر طیبہ ، جیش محمد ، تحریک المجاہدین، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور آئی ایس جے کے جیسی کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔
چھاپے کے دوران پولیس نے قانونی ضابطوں کا مکمل خیال رکھتے ہوئے، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں کارروائیاں انجام دیں۔ اس دوران دستاویزات، ڈیجیٹل آلات اور دیگر مواد برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ثبوت جمع کرنے اور انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی۔
جن مشتبہ افراد کے گھروں کو کھنگالا گیا ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
پولیس اسٹیشن ایم آر گنج میں درج ایف آئی آر نمبر 35/2022 (دفعات 13، 18، 20، 23، 39 یو اے پی اے اور 07/25 اسلحہ ایکٹ) کے تحت فرقان فاروق میر ولد فاروق میر اور فیضیاب شوکت دیوانی ولد شوکت دیوانی، ساکنان دلال محلہ، کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے گئے۔
اسی طرح پولیس اسٹیشن سنگم میں ایف آئی آر نمبر 08/2023 (دفعات 307، 427 تعزیرات ہند، 7/27 آرمز ایکٹ اور 13، 16 یو اے پی اے) کے تحت زبیر گل ولد غلام محمد بٹ ساکن ٹنگپورہ زونی مر کے رہائشی مکان کی تلاشی لی گئی۔پولیس اسٹیشن صفاکدل میں درج کیس ایف آئی آر نمبر 128/2010 کے سلسلے میں محمد یوسف نقش ولد غلام محمد، ساکن ملک صاحب صفاکدل، کی بھی تلاشی لی گئی۔
اس کے علاوہ لشکر طیبہ سے وابستہ سید احمد پریمو ولد مرحوم محمد عبداللہ پریمو ساکن مومہ خان محلہ بادام واری ریناواری اور داؤد احمد وانی ولد غلام نبی وانی ساکن کاو محلہ خانیار، کی رہائشگاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ یہ کارروائیاں پولیس اسٹیشن خانیار میں درج ایف آئی آر نمبر 48/2024 (دفعہ 109 بی این ایس، 13، 16، 19، 20، 39 یو اے پی اے) کے تحت کی گئیں۔
دیگر افراد میں ہیں:ریاض احمد وانی، رفیق احمد وانی اور شبیر احمد وانی (ساکنان باباپورہ زونی مر،وسیم راجہ زرگر ساکن زونی مر،اعجاز احمد بٹ اور مدثر نذیر خان ساکنان ہاکہ بازار لال بازار،شعیب نذیر جان ساکن بوٹہ شاہ محلہ لال بازار،اعجاز احمد خان ساکن ہاکہ بازار لال بازار، لیاقت حسین ڈار، بلال احمد گنی، موسیب احمد ڈار،اویس احمد بٹ اور نذیر احمد گوڈو ممنظور احمد ڈار، محمد اسماعیل، ساحل نثار، مظفر فاروق میر، نعیم احمد خان اور آصف مشتاق بابا کے رہائشی مکانوں کو بھی کھنگالا گیا۔
اسی طرح پولیس اسٹیشن بٹہ مالو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں، جہاں متعدد افراد بشمول:شاہینہ بانو، وسیم طارق مٹہ، شعیب الاسلام گنی، محمد شفیق بٹ، وسیم خان، طوفیل احمد بٹ (جو پی ایس اے کے تحت مقید ہیں۔ڈاکٹر ادریس گنائی، اظہر الاسلام گنائی، منان ڈار، ہنان گلزار ڈار، نصراللہ میر اور طارق احمد ڈار شامل ہیں کے مکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔
علاوہ ازیں، مختلف دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد جیسے کہ:اویس صادق ٹھوکرساکن زینہ دار محلہ، شبیر احمد وانی ولد غلام محی الدین وانی ساکن قرفلی محلہ حبہ کدل سری نگر، ادریس احمد خان ولد محمد اسلم خان ساکن گول مارکیٹ کرنگر سری نگر،، محمد رمضان ہزاری ولد محمد جمال ساکن دودھ گنگا کرنگر، معیز خان ولد ریاض احمد خان ساکن اخراج پورہ، نذیرہ معین ولد غلام محمد صوفی ساکن راتھر محلہ پادشاہی باغ، دانش مقبول شیخ، مدثر بشیر ڈار، راشد لطیف بھٹ، روف الٰہی، عرفان احمد ہارون، الطاف حسین میر، منظور احمد وانی، عمر شعبان حاجم، سجاد احمد ڈار، عباس شفیع نجار، نثار احمد خان، زاہد رشید گنی، عاقب فاروق، یاسر حمید گنی، رضوان اکبر نجار اور نومان قیوم وانی شامل ہیں کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔
پولیس نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ کن کارروائیاں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو جڑ سے ختم کرنے اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انجام دی گئیں جو تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا ان کی معاونت کرتے ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ سری نگر پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور جو بھی افراد تشدد، تخریب یا غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ملوث پائے جائیں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

آج مزار شہدا ء پراجتماع کی اجازت||حکمران جماعت کو حکومت کا انکار انتظامیہ کی ایڈوائزری جاری، کسی بھی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی

July 12, 2025
صفحہ اول

شہیدوں کو یاد کرنےسے انکار کرنا ناانصافی: این سی

July 12, 2025
صفحہ اول

انتظامیہ میں رد و بدل ۔ 7 سینئرآئی اے ایس افسران کے تبادلے

July 12, 2025
تازہ ترینکشمیر

بارہمولہ میں 15سالہ لڑکا نالہ ننگلی میں غرقآب ، سرچ آپریشن جاری

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?