جموں و کشمیر میں 24 مارچ تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان

Photo: Amaan Farooq

سری نگر// جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ 24سے25 مارچ کو کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کے ساتھ برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا،”آج موسم بنیادی طور پر صاف اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا ایک مختصر سلسلہ دوپہر اور شام تک کہیں کہیں ہوسکتا ہے، تاہم امکانات بہت کم ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو شام اور رات کے لیے موسم بنیادی طور پر خشک اور مطلع ابر آلود موسم کی توقع ہے۔
24اور 25 مارچ کو کہیں کہیں پر بالائی مقامات پر برف باری کے ساتھ بارش اور گرج چمک متوقع ہے اور اس کے بعد 28 مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان تھا۔
محکمہ موسمیات نے دن کے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ دن زیادہ تر “گرم” متوقع ہیں۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
قاضی گنڈمیں درجہ حرارت گزشتہ رات 5.4 کے مقابلے میں 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں درجہ حرارت گزشتہ رات منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں درجہ حرارت گزشتہ رات 4.8 کے مقابلے میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈکا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 3.6 کے مقابلے میں 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے کے لئے یہ معمول سے 1.7 زیادہ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کی طرح تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ، بٹوت میں 5.6، کٹرہ میں 11.1 اور بھدرواہ میں 4.3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں درجہ حرارت بالترتیب منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔