عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے دلیرہ علاقے میں منگل کی صبح ایک بس کی ٹکر سے ایک شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس، جو پونچھ سے جموں کی طرف جا رہی تھی، نے دلیرہ کے مقام پر محمد بشیر ولد سائیں محمد کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں محمد بشیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں مقامی لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔