عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم مدبر اور تبدیلی کے پیامبر تھےجنہوں نے عام انسان کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں۔
واضح رہے کہ مہاراجہ ہری سنگھ جموں و کشمیر کے آخری حکمران مہاراجہ تھے جن کی پیدائش 23 ستمبر1895 کو جموں میں ہوئی تھی۔
جموں و کشمیر حکومت نے سال 2022 میں ان کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا۔
منوج سنہا نے منگل کے روز مہاراجہ ہری سنگھ کو جنم دن کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ’میں مہاراجہ ہری سنگھ جی کو ان کی جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘
لیفٹیننٹ گورنر نے پوسٹ میں کہا کہ ’وہ ایک عظیم مدبر اور تبدیلی کے پیامبر تھےجنہوں نے عام انسان کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ان کی شفاف حکمرانی، ترقی پسند سوچ اور مادر وطن کےلئے گراں قدر خدمات آج بھی ہمارے لئے مصدر تحریک ہیں۔‘
مہاراجہ ہری سنگھ نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں: منوج سنہا
