لداخ میں فوجی گاڑی پر چٹان گرنے کا حادثہ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 فوجی اہلکار جاں بحق، 3 افسر زخمی

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیہہ علاقے میں ایک افسوسناک حادثے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک فوجی جوان جاں بحق جبکہ تین فوجی افسر زخمی ہو گئے، یہ حادثہ اُس وقت پیش جب ایک بڑی چٹان فوجی گاڑی پر آگری۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی قافلہ صبح تقریباً 11:30 بجے دربک سے چونگتاش کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران ایک چٹان ایک فوجی گاڑی پر گر گئی۔واقعے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک جوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو میجر اور ایک کیپٹن زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے لیہہ کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق اہلکاروں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل بھانو پرتاپ سنگھ اور لانس دفعدار دلجیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی افسران میں میجر مانک شبھم، میجر امیت دکشت اور کیپٹن گورو شامل ہیں۔

Share This Article