عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// لوک سبھا نے منگل کو آئین (شیڈولڈ ٹرائب) آرڈر (ترمیمی) بل، 2024، اور آئین (شیڈولڈ کاسٹس اینڈ شیڈیولڈ ٹرائب) آرڈر (ترمیمی) بل، 2024 کو منظور کیا۔
لوک سبھا نے جموں اور کشمیر کے درج فہرست ذاتوں کے آرڈر 1956 میں ترمیم کرنے کیلئے ایک بل منظور کیا جس میں جموں و کشمیر کے ‘والمیکی’ سماج کو ایس سی کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
لوک سبھا نے جموں و کشمیر کے حوالے سے درج فہرست قبائل کی فہرست میں “گدا برہمن”، “کوہلی”، “پاڈری قبیلہ” اور “پہاڑی ایتھنک گروپ” کو شامل کرنے کے لیے ایک بل بھی پیش کیا۔
سماجی انصاف اور اختیارات کے وزیر وریندر کمار نے آئین (جموں و کشمیر) شیڈول کاسٹس آرڈر بل 2023 کو ایوان میں غور اور منظوری کے لیے پیش کیا اور منظوری حاصل کی۔ قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا نے آئین (جموں و کشمیر) شیڈولڈ ٹرائب آرڈر (ترمیمی) بل 2023 ایوان میں پیش کیا اور منظوری حاصل کی۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے یونین ٹریٹری کی درج فہرست ذاتوں کی فہرست میں سیریل نمبر 5 پر چورا، بھنگی، والمیکی، مہتر کے مترادف کے طور پر والمیکی برادری کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
آئین (جموں و کشمیر) شیڈول کاسٹس آرڈر (ترمیمی) بل، 2023 میں ‘والمیکی’ کو شامل کرنے کے لیے آئین کے شیڈول (جموں و کشمیر) شیڈول کاسٹس آرڈر، 1956 میں ترمیم کرنے کی تجویز ہے۔
حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے “گدا برہمن”، “کولی”، “پاڈری قبیلہ” برادریوں اور “پہاڑی ٹرائب گروپ” کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔
آئین (جموں و کشمیر) شیڈولڈ ٹرائب آرڈر (ترمیمی) بل، 2023 میں آئین (جموں و کشمیر) شیڈول ٹرائب آرڈر، 1989 میں ترمیم کرنے کی تجویز ہے۔