عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے اسپیکر عبدالرحیم راتھرکو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی کی کارروائی کے سرکاری ریکارڈ سے ایسے تمام ریمارکس یا بحث کو فوری طور پر حذف کیا جائے جو پاکستان کا ایسا حوالہ دیتے ہیں یاقومی مفادات سے متصادم ہو۔
شرما نے الزام لگایا کہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، کیونکہ قومی مفاد میں دیے گئے محب وطن بیانات کو ریکارڈ سے حذف کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ہونے والی بحث پاکستان کے ساتھ مذاکرات، پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقوں کا ہمارے مرکزی علاقہ جموں و کشمیر سے موازنہ اور یہاں تک کہ پاکستان کی تعریف جیسے موضوعات کی طرف بڑھ رہی ہے۔
شرما کے 13 جولائی 1931 کے شہداء کو غدار قرار دینے والے ریمارکس پر اسمبلی میں شدید ہنگامہ ہوا، جس کے بعد اسپیکر نے ان کے ریمارکس کو حذف کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا اسپیکر کو خط ،پاکستان سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کا مطالبہ
