عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال، کانگریس کے ارکان اسمبلی غلام احمد میر اور طارق حمید قرہ اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سید نصیر حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پہلگام میں ہونے والے سفاکانہ ملی ٹینٹ حملے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھالوک سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب راہول گاندھی، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جناب کے سی وینوگوپال، کانگریس کے ارکان اسمبلی جناب غلام احمد میر اور جناب طارق حمید کرا، اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سید نصیر حسین سے راج بھون میں ملاقات کی۔ ہم نے پہلگام میں ہونے والے سفاکانہ حملے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔انھوں یہ وقت ملک کے تمام حصوں کے لوگوں کے اتحاد کا ہے۔ ہمیں یکجہتی سے کام لے کر ملی ٹینسی کو ہمیشہ کے لیے شکست دینا ہوگی۔
راہول گاندھی کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات ،پہلگام حملے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال
