عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے آراگام علاقے میں پیر کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم میں ایک مقامی ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا ہے جس کی شناخت پٹن کے رہائشی عمر اکبر لون عرف جعفر کے طور پر ہوئی ہے۔
قبل ازیں عہدیداروں نے بتایا کہ مخصوص اطلاع پر علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی تھی اور جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی تلاش میں تیزی لائی تو چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے مسلح جھڑپ شروع ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے ملی ٹینٹ کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔