عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز کہا کہ یونین ٹیریٹری میں بلدیاتی انتخابات جلد ہی منعقد ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جوں ہی پسماندہ طبقات کمیشن کی رپورٹ موصول ہوگی، ضروری سکیورٹی فورسز دستیاب ہوں گی، اور موسمی حالات اجازت دیں گے تو ہم اِس پر فیصلہ لیں گے۔
منوج سنہا نے کہا، “پنچایت انتخابات پہلے ہی منعقد ہو جانے چاہیے تھے، لیکن انتظامیہ او بی سی کے لیے ریزرویشن سے متعلق رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے”۔
انہوں نے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں اور جیسے ہی رپورٹ موصول ہوگی، انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر میں حالیہ قانون ساز اسمبلی انتخابات تین مراحل میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک مکمل ہوئے تھے، اور ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس میں انڈیا اتحاد نے اکثریت حاصل کی۔