جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر 22 اپریل کو دو طرفہ ٹریفک کی اجازت ہوگی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// ٹریفک پولیس نے اتوار کو کہا کہ سازگار موسم اور سڑک کی اچھی حالت کے پیش نظر، پیر کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر دونوں طرف سے ہلکی موٹر گاڑیوں (ایل ایم وی) کو چلنے کی اجازت ہوگی۔
بڑی گاڑیوں (HMVs) کے لیے کہا گیا ہے کہ انہیں سڑک کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد ہی ریگولیٹ کیا جائے گا۔
ٹریفک حکام نے بتایا، “ڈھلواس، پنتھیال، ناچلانہ، کشتواڑی پتھر وغیرہ میں یکطرفہ کے پیش نظر چھوٹی گاڑیوں کیلئے نگروٹا (جموں) سے صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک، جکھینی (اودھم پور) سے صبح 6 بجے تک دوپہر 2 بجے تک اور نویوگ ٹنل (قاضی گنڈ کی طرف) سے صبح بجے سے دوپہر 1 بجے تک گزرنے کی اجازت ہو گی”۔
ٹریفک حکام نے کہا کہ کٹ آف ٹائمنگ کے بعد کسی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک پولیس نے سیکورٹی فورسز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری کی خلاف ورزی نہ کریں۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ سرینگر-سونہ مرگ-گمری روڈ کے بارے میں سڑک کی دیکھ بھال کے اداروں سے منظوری ملنے کے بعد صرف ایک طرفہ ٹریفک کی اجازت دی جائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کو مینا مرگ سے صبح 8 بجے سے 11 بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی۔