غلام نبی رینہ
کنگن/ گاندربل ضلع کے کنگن علاقے کے ہری گنہ ون جنگلاتی علاقے میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 40 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ مویشی عبدالوحید کھٹانہ ساکن سندربنی، راجوری کے تھے، جو اس وقت موسمی ہجرت کے سلسلے میں چیچی پتی، ہری گنہ ون میں مقیم ہیں۔
عہدیدار کے مطابق آسمانی بجلی ایک مختصر مگر شدید طوفانی بارش کے دوران گری، جس کے نتیجے میں کھلے آسمان تلے موجود مویشی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔