عاصف بٹ
کشتواڑ// جہاں پورے جموں کشمیر کی عوام سال 2024 کی برفباری کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے وہیں منگل و بدھ کی درمیانہ شب واڑوان میں ہلکی برفباری درج کی گی۔
منگل و بدھ کی رات کو ہلکی برفباری ہوئی جبکہ صبح ہوتے ہی پگھل گی جس سے علاقے کی عوام نے راحت کی سانس لی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگرچہ برفباری ہوئی تھی تاہم امسال علاقہ میں کوئی برف نہیں ہوئی۔ جہاں اس وقت علاقے کی ڈیڈھ فٹ کے قریب جمع ہوتی تھی لیکن امسال علاقے میں سوکھا پڑا ہوا ہے۔ اگربرفباری ہوتی تو علاقہ میں سیاحت کو فروغ ملتا۔
واضح رہے کہ امسال پہلی مرتبہ جنوری ماہ میں مرگن سڑک پر آمدورفت بلاخلل جاری ہے۔